لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ و سْپر ماڈل ماورہ حسین اور اْبھرتے ہوئے اداکار امیر گیلانی کی دوستی اور روز بہ روز بڑھتی قربتوں کے سوشل میڈیا پر چرچے تھے ۔مداحوں کی جانب سے یہ قیاس کیا جارہا تھا کہ مستقبل میں دونوں اداکار شاید ایک ہوجائیں۔لیکن اداکار امیر گیلانی کی حالیہ انسٹاگرام سٹوری میں انہوں نے ان تمام باتوں کو رد کیا ہے اور بتایا کہ وہ سنگل ہیں یعنی اکیلے ہیں۔انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں اداکار سے ان کے مداح نے سوال کیا کہ ’کیا آپ کی کوئی گرل فرینڈ ہے ؟‘مداح کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ وہ اب تک سنگل ہیں اور کوئی دوست بھی نہیں ہے ۔