کراچی (کلچرل رپورٹر) پروڈیوسرز عبداﷲ کادوانی اور اسدقریشی ایک اور دل موہ لینے والی کہانی ’’دیوانگی‘‘ لا رہے ہیں ۔ سعدیہ اختر کی خوبصورت تحریر اور باکمال ڈائریکٹر ذیشان احمد کی زیرِ ہدایات تیار ہونے والے ڈرامے ’’ دیوانگی ‘‘کے مرکزی کرداروں میں دانش تیمور اور ورسٹائل اداکارہ حبا بخاری جلوہ گر ہونگے جبکہ دیگر فنکاروں میں علی عباس، زویا ناصر، محمود اسلم، نداممتاز، عصمت زیدی، نورالحسن، پروین اکبراورحمیرا بانو شامل ہیں ۔