کراچی (کامرس رپورٹر) غیر ملکی کرنسیوں کی طلب میں کمی آنے کے باعث مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر گرنے لگی جس کے باعث جمعہ کوانٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں2.15روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں1.50روپے کی کمی ہوئی جب کہ یورو کی قیمت بھی1.50روپے اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں 6روپے تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید2.15روپے کی کمی سے 158.65 روپے سے گھٹ کر156.50روپے اور قیمت فروخت158.85روپے سے گھٹ کر157روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت خرید1.50روپے کی کمی سے 157.50 روپے سے گھٹ کر156روپے اورقیمت فروخت 158.50روپے سے گھٹ کر157روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید 173.50روپے سے گھٹ کر172روپے اور قیمت فروخت176روپے سے گھٹ کر 175 روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید 198 روپے سے گھٹ کر192روپے اورقیمت فروخت 201.50روپے سے گھٹ کر197روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41روپے سے گھٹ کر40.75روپے اورقیمت فروخت41.30روپے سے گھٹ کر41.20روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.10روپے سے گھٹ کر41.80 روپے اورقیمت فروخت42.40روپے سے گھٹ کر42.30روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید20روپے اور22.50روپے مستحکم رہی ۔