لا ہو ر ( کر ائم ر پو ر ٹر )انویسٹی گیشن پولیس سندر نے 18سالہ مغویہ بشریٰ کوقصورسے بازیاب کروا کر ورثاء کے حوالے کر دیا ۔بتا یا گیا ہے کہ مغویہ بشریٰ کے والدین نے تھانہ سندر میں اغوا کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ انویسٹی گیشن ٹیموں نے مغویہ کو بازیاب اوراشتہاری ملزمہ کو گرفتار کیا۔راوی روڈ انویسٹی گیشن پولیس نے بوگس چیک کے مقدمہ میں 2 سال سے مطلوب اشتہاری ملزمہ خالدہ بی بی کو گرفتار کر لیا۔جبکہ ستوکتلہ میں زخمی ہونے والا جاوید ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے مقتول چار بچوں کا باپ تھا مقتول لے ملزم کو کیری ڈبے پر نشان ڈالنے سے منع کیا تھا جس پر اس نے طیش میں آکر جاوید مسیح اس کے بیٹے عدیل اور بھائی سلمان کو چھریوں کے پے درپے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔