میلبورن (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلین آل راؤنڈر انابیل سدرلینڈ نے نیوزی لینڈ کے دورے سے انکار کردیا، وہ پٹھوں کے کھنچاؤ کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ ان کی جگہ آف سپنر مولی اسٹرانو کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ حال ہی میں ویمن نیشنل کرکٹ لیگ میں شامل ہونے والی 19 سالہ سدرلینڈ نے آخری راؤنڈ کے بعد اپنی ران میں درد کی شکایت کی تھی ۔ اور بعد ازاں اسکین رپورٹ میں پٹھوں کے کھنچاؤ کی تکلیف کا انکشاف ہوا۔ 28 سالہ اسٹرانو نے ڈبلیو سی این ایل کے پانچ میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کرکے فہرست رہیں۔ اسٹرانو نے آسٹریلیا کے لئے سات ٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں جبکہ ان کے ون ڈے ڈیبیو کا امکان ابھی باقی ہیں۔