لاہور (نمائندہ خصوصی سے )پاکستان سکھ گوردورہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار شام سنگھ کی والدہ ماجدہ نان کور کی آخری رسومات اد اکر دی گئیں۔92سالہ نان کور کچھ عرصہ سے علیل تھیں۔ گذشتہ روز وہ پرلوک سدھار گئیں۔ان کی آخری رسومات شمشان گھاٹ ننکانہ صاحب میں ادا کی گئیں۔ جہاں ان کو اگنی دی گئی۔نان کور کی آخری رسومات میں پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے ذمہ داران، ممبران،عمائدین شہر کے علاوہ پاکستان متروکہ وقف املاک بورڈ کے ذمہ داران بھی شریک ہوئے ۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری طارق وزیر خان، ڈپٹی سیکرٹری شیرائنز محمد عمران خان،ترجمان عامر ہاشمی نے سوگوار خاندان کے ساھ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔