لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ بدھ کو بھی جاری رہی، تیسرے روز کے مقابلوں میں کھلاڑیوں نے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ملتان ڈویژن نے راولپنڈی ڈویژن کو 4-1، فیصل آباد ڈویژن نے گوجرانوالہ ڈویژن کو 2-0، ساہیوال نے ڈیرہ غازی خان کو 4-3 اور سرگودھاڈویژن نے لاہور ڈویژن کو 4-3سے ہرایا۔ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ، سیکرٹری پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ ودیگر مہمانوں نے میچز دیکھے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ چیمپئن شپ میں بہت اچھے مقابلے ہورہے ہیں ۔