ممبئی (شوبزڈیسک) مراکشی نژاد بولی وڈ ڈانسر نورا فتیحی نے کہا ہے کہ ’’بٹلا ہاؤس ‘‘کے گانے ساقی کے لیے محض 3 دن میں تیاری کی۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں ’ساقی‘ میں پرفارمنس کرنے کی تیاری کے لیے بہت زیادہ وقت نہ ملا اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس گانے میں انہوں نے آگ کے ساتھ ڈانس پرفارمنس کی اور آگ کے ساتھ ڈانس کرنا آسان نہیں ہوتا۔ پوری ٹیم نے ’ساقی‘ میں بہتر سے بہتر پرفارمنس کرنے کی کوشش کی۔