مکرمی !جیسا کہ پوری دنیا میں آن لائن تعلیم کاسسٹم تھا لیکن پاکستان میں ہمیشہ کی طرح دنیا سے پیچھے تھا، لیکن کووڈ 19کی وجہ سے پاکستان میں بھی آن لائن تعلیم شروع ہوئی۔کچھ ماہر تعلیم نے آئن لائن ایجوکیشن کو مثبت قرار دیا۔کورونا کی وبا کے باعث گزشتہ ہفتوں سے لاکھوں پاکستانی خواتین کے لیے گھروں سے کام کرنا مجبوری بن چکا ہے۔ ان کے لیے کام کے حوالے سے اگر کچھ آسانیاں پیدا ہوئی ہیں تو کئی حوالوں سے ان کا کام مشکل اور صبر آزما بھی ہو چکا ہے۔آپ آڈیو اور ویڈیو کے لیے کس ذریعے کو استعمال کرتے ہیں؟ آن لائن گفتگو کے لیے کس ذریعے کو استعمال کرتے ہیں؟ آن لائن کلاس کے دوران جب طلبہ ہاتھ کھڑا رہے ہوں، کلاس میں شامل ہونے اور باہر نکل رہے ہوں تو ایسے میں آپ کو کس طرح اپنی توجہ تدریسی عمل پر مرکوز رکھنی ہے۔اس حوالے سے کئی معاملات میں کنٹرول استاد کے ہاتھوں میں ہونا چاہیے، جس کے لیے مشق کی ضرورت کے ساتھ ساتھ ایک ایسے سسٹم کی ضرورت ہے جس پر کام کرنا اساتذہ اور طلبہ دونوں کے لیے آسان اور ممکن ہو۔ میرے لیے یہ معاملہ اس لیے آسان ہوگیا کہ مجھے ایک اسسٹنٹ کا ساتھ میسر ہے جو ان معاملات کو بہتر طریقے سے چلا لیتے ہیں۔ (مہرین صدیقی، کراچی)