فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) اینٹی نارکوٹیکس فورس کے ہاتھوں رانا ثناء اﷲ کی گرفتاری کی خبر ملنے کے بعد انکے اہلخانہ اور قریبی عزیز اپنے گھروں کو تالے لگا کر وہاں سے چلے گئے ۔ گزشتہ روز اس دوران تین گاڑیوں میں گھر میں موجود افراد وہاں سے نکلے اور کچھ ضروری سامان بھی گاڑیوں میں لوڈ کیا گیا۔ رانا ثناء اﷲ کے داماد شہریار خاں اور انکی بیٹی بھی ان گاڑیوں میں سوار ہوکر گئے ۔ تاہم اپنے گھروں کو تالے لگا کر کہاں گئے ہیں اس بارے میں وہاں موجود کسی فرد نے بتانے سے انکار کردیا۔ رانا ثنا کی گرفتاری کے حوالہ سے ان کے قریبی عزیزوں اور دامادسے ان سے رابطہ کیا گیا تو وہ کچھ بھی بتانے سے قاصر تھے ۔ رانا ثنا کے داماد شہریار نے بتایا کہ انہیں اس بارے میں کچھ علم نہیں، موبائل فون بند ہیں اور رابطہ نہیں ہورہا ۔ تاہم بعد ازاں معاملہ سنگینی اور شدت کو دیکھتے ہوئے رانا ثنا کے قریبی عزیز اور اہلخانہ نے بھی اپنے موبائل فونز بند کرلئے ۔