کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں ٹڈاپ سکینڈل میں نامزد ملزم محمد ہارون کی بازیابی سے متعلق دائردرخواست میں اہم انکشاف ہوا،ہارون لاپتہ نہیں بلکہ بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کردیا،پولیس نے عدالت میں راز فاش کردیا۔ہفتے کو لاپتہ ہارون کی بازیابی سے متعلق دائردرخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی ۔اس موقع پر پولیس نے رپورٹ پیش کی کہ ہارون لاپتہ نہیں بلکہ بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کردیا ہے ۔ہارون کی لاش کو بھی جلا دیا گیا تھا،قتل کے بعد بیوی صنم ہارون نے سندھ ہائیکورٹ میں شوہر کی گمشدگی کی درخواست دائر کی۔صنم ہارون کے آشنا کو گرفتار کرلیا گیا ہے اورملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے ۔عدالت نے درخواست گزار صنم ہارون کو پیر تک پیش کرنے کا حکم دیا۔ہارون سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا شریک ملزم تھا،ہارون نے ٹڈاپ سکینڈل میں 7 ارب روپے کرپشن کے 19 مقدمات میں ضمانت حاصل کی تھی۔