سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ایک کیفے میں انتہا پسند شخص مسلمانوں کے خلاف نفرت میں آپے سے باہر ہوگیا اور حاملہ مسلم خاتون پر بدترین تشدد کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سفاک آسٹریلوی شخص کی جانب سے مسلم خاتون پر کیے جانے والے بدترین تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہوگئی ، ویڈیو دیکھنے والوں کی بڑی تعداد نے اس شخص کے فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفاک شخص حاملہ مسلم خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے اور اس کے سر کو اپنے پیروں تلے روند رہا ہے ۔اس موقع پر کیفے میں موجود لوگوں نے مداخلت کرکے خاتون کی اس وحشی سے جان بچائی۔ مقا می پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حملہ آور کو حراست میں لے لیا، جبکہ تشدد کا شکار زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔متاثرہ خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ حملہ آور شخص مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جذبات کا اظہار کر رہا تھا۔