بر لن ( نیٹ نیوز ) جرمنی کی داخلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ہانس گیورگ ماسن کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ برلن حکومت نے بتایا ہے کہ کیمنٹس میں دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے مظاہرے کے بارے میں د ئیے گئے ایک بیان کی وجہ سے ماسن کو برطرف کیا گیا ہے ۔ ماسن نے جرمن چانسلر مرکل کے بیان کے برعکس کہا تھا کہ کیمنٹس میں دائیں بازو کے انتہا پسندوں نے کسی غیر ملکی کا تعاقب نہیں کیا تھا۔