نئی دلی( آن لائن ) کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں اپنی جماعت کی شکست فاش پر پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔راہول گاندھی نے شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کانگریس ورکنگ کمیٹی اجلاس میں استعفیٰ پیش کر دیا۔بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں موجود اہم رہنمائوں سونیا گاندھی، من موہن سنگھ، امریندر سنگھ، غلام نبی آزاد، شیلا ڈکشٹ سمیت تمام ہی اراکین نے راہول گاندھی کے فیصلے کو مسترد کردیا جس پر پارٹی کی اعلی قیادت نے استعفیٰ نامنظور کردیا۔