گوجرانوالہ،سیالکوٹ(بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب احمد وقاص ریاض نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے ضابطہ اخلاق پر پابندی انتخابی عمل کی بنیادی شرط ہے شفاف الیکشن کیلئے ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا ہر کسی کیلئے یکساں لازم ہے خلاف ورزی کی صورت میں بلاتفریق کاروائی کی جا رہی ہے ،ہر ضلع میں مقامی انتظامیہ و پولیس کے تعاون سے شفاف الیکشن کرانے کے لئے نگران حکومت اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائے گی۔وزیر اطلاعات پنجاب نے گجرانوالہ میں ڈویژنل انتظامیہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات انتہائی اہم ہیں اور ہمیں آئینی و قانونی ذمہ داریوں کو ہر حال میں پورا کرنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آر پی او آفس کے سبزہ زار میں پودا لگا کر گوجرانوالہ ڈویژن میں شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔کمشنرآفس میں صوبائی وزیر اطلاعات کو انتخابات کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد سے متعلق بریفنگ دی گئی کمشنر اسداﷲ فیض اور ریجنل پولیس آفیسر ذوالفقار حمید نے صوبائی وزیر کو تمام اضلاع میں عمل درآمد اور سیکورٹی انتظامات سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا ۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت احمد وقاص ریاض نے سیالکوٹ میں مختلف اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انتخابی ضابطہ اخلاق پر تفصیلی بات چیت کی ۔
انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرایا جائے :صوبائی وزیر اطلاعات
بدھ 18 جولائی 2018ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں بدھ 18 جولائی 2018ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں