لاہور(کامرس رپورٹر)الیکشن کمیشن نے انتخابی ڈیوٹی سر انجام دینے والے افسروں و ملازمین کیلئے اعزازیہ کا اعلان کر دیا ۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر،ریٹرننگ افسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر کو ایک بنیادی تنخواہ بطور اعزازیہ دی جائے گی۔ڈیٹا انٹری آپریٹر اور نائب قاصد سمیت آر اوز کے ساتھ کام کرنے والے 4 ملازمین کو بھی ایک تنخواہ اعزازیہ کے طور پر ملے گی۔ایسے ملازمین جن کی بنیادی تنخواہ 15 ہزار سے کم ہونے پر 15 ہزار روپے دئیے جائیں گے ۔الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمیشن سے عام انتخابات 2018 میں ڈیوٹی کرنے والے آراوز اور سٹاف کا ڈیٹا مانگ لیاجس کیلئے صوبائی الیکشن کمیشن ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو ایک پرفارما ارسال کریں گے جو کہ اپنے اپنے ضلع کی مکمل تفصیلات فراہم کریں گے ۔