لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکار عطاء اﷲ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنے انتقال سے متعلق زیرِگردش خبروں کی تردید کردی رواں برس اپریل میں سوشل میڈیا پر عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے انتقال کی افواہیں پھیل رہی تھیں جس کے بعد عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں زیرِعلاج تھے ۔اب گزشتہ روز سے ایک بار پھران کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھیں جس کے بعد گلوکار نے ان خبروں کی بھی تردید کرتے ہوئے اپنے فیس بک پر اپنے پیغامات جاری کیے ۔عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے لکھا کہ ’اب دوبارہ میرے متعلق کچھ غلط خبریں زیر گردش ہیں لیکن الحمداللہ میں آپ سب کی دعاؤں سے بالکل ٹھیک ہوں۔ ‘ اِس کے علاوہ گلوکار نے اپنا ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی تندرست بھی دکھائی دیئے ویڈیو پیغام میں بھی عطاء اللّہ نے آواز کی دنیا کے اپنے تمام چاہنے والوں کو سلام کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی۔