لاہور(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام (ف) لاہور کے ر ہنما ممتاز سماجی شخصیت حکیم رانا خالد سعید انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ جامعہ رحمانیہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے پڑھائی نماز جنازہ میں علماء ،حفاظ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ٭… جے یو آئی پنجاب کے سابق ناظم مالیات حافظ اطہر عزیز کی والدہ انتقال کر گئیں ۔علاوہ ازیں جمعیت علما ء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن ،ناظم عمومی مولانا عبد الغفور حیدری ،مولانا محمد امجد خان ،مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن نے حافظ اطہر عزیز کی والدہ اور حکیم رانا خالد سعید کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔