لاہور (نامہ نگار)انجمن تاجران لاہور نے شناختی کارڈ کی شرط کیخلاف شاہ عالم مارکیٹ میں احتجاج کیا جس میں صدرانجمن تاجران آل پاکستان خالد پرویز ،صدرانجمن تاجران لاہور مجاہدمقصودبٹ ،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران آل پاکستان عبدالرزاق ببر،طیب رشید میر، سعیدمغل ، حاجی راحت، وقارعلی، محمدعرفان سونی،حافظ شیخ علاوالدین نے مظاہرے میں تاجروں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ شاہ عالم مارکیٹ میں تاجروں نے ٹائرجلا کر روڈ بلاک کردیا۔ صدرانجمن تاجران لاہورمجاہدمقصودبٹ کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ کی شرط نامنظور ہے ،کاروبارتباہ،مارکیٹیں ویران ہیں۔ حکومت ہوش کے ناخن لے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ شناختی کارڈ کی شرط ختم نہ کی تو وزیراعلی ہاوس کا گھیراؤ کرینگے ۔