کراچی (کامرس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں خریدمیں 7 پیسے اور قیمت فروخت میں12پیسے کااضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید7پیسے اور قیمت فروخت میں12پیسے کااضافہ ہوا جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید 155.90 روپے سے بڑھ کر155.97روپے اور قیمت فروخت 155.95 روپے سے بڑھ کر156.07روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید155.70روپے اورقیمت فروخت 156.20روپے پرمستحکم رہی۔