رحیم یار خان(سٹی رپورٹر )بہاولپور میں جاری انڈر 15 انٹر ڈویژنل فٹ بال ٹورنامنٹ میں رحیم یار خان کی ٹیم فاتح قرار۔ٹورنامنٹ میں رحیم یار خان ، بہاولپور اور بہاولنگر کی ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں۔رحیم یار خان فٹ بال ٹیم نے فائنل میں بہاولنگر کو شکست دی۔رحیم یار خان فٹ بال ٹیم کی کامیابی پر ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل اور ڈی ایس او اشفاق احمد خان کی جانب سے کھلاڑیوں کو یونیفارمز اور ٹرافی دی گئی۔ اس موقع پر ممبر ڈی ایف اے پنجاب رانا ضیاء الرحمن اور صدر مرزا شہزاد اشرف نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کھیلوں کی سرپرستی اور کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلعی سپورٹس آفس جس طرح تمام کھیلوں اور کھلاڑیوں کی یکساں سرپرستی کر رہا ہے اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور کھلاڑی ہر سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔انہوں نے انڈر15ٹیم میں شامل کھلاڑیوں، آفیشلز جی ایم کلیم، قطب لغاری اور محمد مقبول کو بھی بہترین کارکردگی پر مبارک باد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کی جانب سے انعامات تقسیم کئے ۔