کیمبر لے (سپورٹس ڈیسک)انڈر۔19 کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے میزبان جنوبی افریقہ کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ افغانستان کے لیگ بریک گگلی باؤلر شفیق اللہ غفاری نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔کمبرلے میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو غلط ثابت ہوا اور صرف ایک رن پر جوناتھن برڈ بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے ۔وسرے اوپننگ بیٹسمین اینڈریو لوؤ بھی صرف دو رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ، مایوس کن آغاز کے باعث ٹیم دباؤ کا شکار ہوگئی اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی گئی۔افغانستان کے سپنر شفیق اللہ غفاری وکٹ لینے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے رہے ۔ یوں جنوبی افریقہ کی ٹیم 29 اعشاریہ ایک اوور میں صرف 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان برائس پارسن 40، جیرالڈ کوئٹزی 38 اور لیوک بیوفورٹ 25 کے سوا کوئی بھی بیٹسمین ڈبل فیگر میں سکور نہ کرسکا۔افغانستان کے سپنر شفیق اللہ غفاری نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 15 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ فضل حق اور نور احمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں افغانستان نے 25 ویں اوور میں ہدف حاصل کر لیا۔ عمران نے 57 اور زردان بھی 52 پر آئوٹ ہوگئے ۔ شفیق اللہ غفاری مین آف دی میچ رہے ۔