لاہور (سپورٹس ڈیسک) پی سی بی کے تحت قومی انڈر19 کرکٹ اکیڈمی آج سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی نیشنل اکیڈمی پرشروع ہوگی ۔ پی سی بی حکام کے مطابق قومی جونیئرکیمپ میں17 کھلاڑیوں کوطلب کیا گیا ہے ، ان میں جنوبی افریقہ کیخلاف اسی کی سرزمین پرایک روزہ سیریز کے تمام 7 میچز جیتنے والی پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کے 15 کھلاڑی بھی شامل ہیں، فاسٹ بولر نیاز اور وکٹ کیپر بیٹسمین خیام کو بھی کیمپ میں مدعوکیاگیا۔