کراچی (کامرس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 1پیسے کی کمی ہوئی لیکن اوپن کرنسی مارکیٹ میں استحکام رہا۔انٹرمارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 1پیسے کی کمی سے 140.30روپے سے گھٹ کر140.29روپے اور قیمت خرید140.40روپے سے گھٹ کر140.39روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید140.80روپے اورقیمت فروخت 141.30 روپے پرمستحکم رہی۔