کراچی ( کامرس رپورٹر ) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیرکو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں2پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈا لر کی قیمت خرید 156.30روپے سے کم ہو کر156.28روپے اور قیمت فروخت 156.40 روپے سے کم ہو کر156.38روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 155.80روپے اور قیمت فروخت 156.30روپے پر برقرار رہی ۔