کراچی (کامرس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں5پیسے اور قیمت فروخت میں15پیسے کی کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں5پیسے اور قیمت فروخت میں15پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157.00روپے سے گھٹ کر156.85روپے اورقیمت فروخت157.30روپے سے گھٹ کر157.25روپے ہوگئی جب کہ ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت خرید 156.50روپے اور قیمت فروخت 156.80روپے بھی ریکارڈ کیا گیا البتہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.50روپے اورقیمت فروخت156.50روپے پرمستحکم رہی ۔