کراچی ( کامرس رپورٹر) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد رک گیاتاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوگئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 128روپے اور قیمت فروخت129روپے پر بدستور برقرار رہی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر5پیسے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 128.75روپے سے کم ہو کر128.70روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.75روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید146روپے سے بڑھ کر148روپے اور قیمت فروخت148.50روپے سے بڑھ کر 150.25 روپے پر جا پہنچی اسی طرح 1.25روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 165.50روپے سے بڑھ کر167روپے اور قیمت فروخت168روپے سے بڑھ کر169.25روپے ہو گئی ۔