کراچی (کامرس رپورٹر)انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید3 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 20پیسے کمی آگئی ۔دیگر کرنسیوں میں برطانوی پاونڈ قدر میں اضافہ جب کہ سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں کمی ریکارڈکی گئی اور یورو کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید3پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 155.10روپے سے گھٹ کر155.07 اورقیمت فروخت155.20روپے سے گھٹ کر155.17روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدر میں 20پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید155روپے سے گھٹ کر154.80روپے اور قیمت فروخت155.20روپے سے گھٹ کر155.10روپے ہوگئی ۔