کراچی (کامرس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں ایک پیسے کی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید154.25روپے سے گھٹ کر154.24روپے اورقیمت فروخت 154.35 روپے سے گھٹ 154.34روپے ہوگئی ۔اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالرکی قدر میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 154.10 روپے اورقیمت فروخت 154.40 روپے پرمستحکم رہی ۔یوروکی قیمت خریدمیں70پیسے اورقیمت فروخت میں20پیسے اوربرطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔