لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹر ڈسٹرکٹ پنجاب بوائز تائیکوانڈو چمپئن شپ2019 لاہور ڈسٹرکٹ نے جیت لی۔ فیصل آباد ڈسٹرکٹ نے دوسری اور گوجرانولہ ڈسٹرکٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دو روزہ انٹر ڈسٹرکٹ پنجاب بوائز تائیکوانڈو چمپئن شپ میں پنجاب کے 28 ڈسٹرکٹ نے حصہ لیا۔چیمپئن شپ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ر گوجرانولہ نائلہ اور پنجاب تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اظہارالحق نے کیا۔