لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹر زونل انڈر۔ 19کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ بی کے تیسرے مرحلے میں مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا ہے ۔ پہلے میچ میں ایسٹ زون ریڈز نے ویسٹ زون ریڈز کو 8رنز سے شکست دیدی ،ایسٹ زون ریڈز نے 40اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 191رنز بنائے ۔ویسٹ زون ریڈز 9وکٹوں کے نقصان پر 183رنز بنا سکی ۔دوسرے میچ میں ویسٹ زون گرینز نے نارتھ زون گرینز کو 51رنز سے زیر کیا ۔ تیسرے میچ میں ایسٹ زون گرینز نے نارتھ زون ریڈز کو 141رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔