نیویارک( سپورٹس ڈیسک) ڈبلیو ڈبلیو ای سٹار انڈر ٹیکر نے ایک ڈرامائی میچ میں معروف ریسلر اے جے اسٹائلز کو’’ زندہ دفن ‘‘ کردیا۔یہ ریسل مینیا 36 کے پہلے دن کا مین ایونٹ تھا۔کسی نامعلوم ویران مقام پر ہونے والے اس میچ میں سب کچھ ہی منفرد تھا ۔اس مقابلے کے بعد ایسی افواہیں بھی سامنے آرہی ہیں کہ انڈرٹیکر نے ریسلنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا ہے ۔