لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کی ویمن کرکٹ ٹیم اپنا دوسر امیچ جیت کر آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔قائد اعظم یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں پنجاب یونیورسٹی ویمن کرکٹ ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آباد کو دس وکٹوں سے شکست دی۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی ٹیم صرف27کے مجموعی سکور پر ڈھیر ہو گئی۔ فاتح ٹیم نے مطلوبہ حدف صرف 1.4 اوور میں حاصل کر لیا۔دوسرے میچ میں پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم نے گل فیروزہ کی16چوکوں کی مدد سے شاندار سنچری کی بدولت مخالف ٹیم کو 200رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے جواب میں بے نظیر بھٹو شہید وومن یونیورسٹی کی ٹیم 12اوورز میں58رنز بنانے میں کامیاب ہو سکی۔