کراچی (کامرس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں2پیسے کی کمی ہوئی اوراوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر مستحکم رہی جب کہ یورو ،سعودی ریال اور یو اے ای کی قدر میں کمی اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں2پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 155.30 روپے سے گھٹ کر155.28روپے اورقیمت فروخت155.40روپے سے گھٹ کر 155.38 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید155.40روپے اور قیمت فروخت 155.70روپے مستحکم رہی ۔