کینبرا (این این آئی)آسٹریلوی وزیر اعظم سکارٹ موریسن نے جی 20ممالک سے انتہا پسندی پر مبنی مواد سے نمٹنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ انٹرنیٹ پر موجود انتہا پسند مواد کو حاصل بے لگام جگہ ختم کی جائے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے جی20 سربراہ اجلاس کے میزبان جاپانی وزیراعظم کو خط لکھا ہے جس میں یہ بات کہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی نوعیت کے دہشت گرد انٹرنیٹ کو بطور ہتھیار استعمال کر سکتے ہیں، ٹیکنالوجی فرمز کو انٹرنیٹ پر موجود انتہا پسند مواد ہٹانے پر زور دیا جائے ۔