فیصل آباد(جنرل رپورٹر) ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام انٹرڈویژنل چک بال چیمپئن شپ پنجاب اے کی ٹیم نے جیت لی۔ پنجاب بی نے دوسری اور اسلام آباد کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔تین روزہ چیمپئن شپ میں مجموعی طورپر چھ ٹیموں نے شرکت کی ۔ فائنل مقابلہ کے موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق نذیر ‘ انٹرنیشنل ریفری شہباز رندھاوا ‘ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال ‘ صدر چک بال فیڈریشن رائے حبیب الرحمن بھٹی ‘ سیکرٹری جنرل وومن چک بال ایسوسی ایشن ناصرہ کیفل‘ عمانوئل اسد و دیگر موجود تھے ۔ انہوں نے ٹیموں کے کھیل کو سراہا اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے ۔