نیو یارک ( آن لا ئن) فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے ان کی والد سے متعلق کی گئی ایک پوسٹ ڈیلیٹ کردی جس پر اب انسٹاگرام نے معذرت کر لی ۔ سپر ماڈل نے اپنی سٹوری میں انسٹاگرام کی جانب سے پوسٹ ہٹائے جانے کے بعد بھیجے گئے پیغام کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اس اقدام پر برہمی کا اظہار کیا۔ ماڈل نے دعویٰ کیا کہ انسٹاگرام نے دراصل ان کے والد کے پاسپورٹ کی پوسٹ کو اسی لیے ہٹایا کیوں کہ اس میں انکی جائے پیدائش فلسطین لکھی ہوئی تھی، پوسٹ ہٹائے جانے کے بعد ماڈل نے انسٹاگرام سے سوال کیا کہ ان کی ہٹائی گئی پوسٹ میں کسی کو دھمکانے ، ڈرانے یا کسی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے سے متعلق مواد تھا اگرہے تو بتایا جائے ۔