اسلام آباد (آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسان دوست افراد کا عالمی دن آج 19 اگست اتوار کو منایا جائے گا جس کا مقصد انسانیت کی بھلائی اور فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والے اداروں ،انسان دوست افراد کی اہمیت و عظمت کا اعتراف اور ان کی انسان دوستی کے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے ۔ ملک بھر میں حقوق انسانی کی تنظیمیں اور مختلف این جی اوز مذاکرے سیمینارز اور دیگر تقاریب کا اہتمام کریں گی۔