لاہور(نیوز رپورٹر) ایف آئی اے کی ٹیم نے انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم شاکر کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے قبضے سے متعدد پاسپورٹ بھی برآمد کر لئے ہیں، تفصیل کے مطابق ایف آئی اے کو اطلاع ملی کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم شاکر نے دفتر بنا کر لوگوں سے رقم ہتھیانی شروع کر دی ہے ۔جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔