پشاور(خبر نگار)ضلع لکی مروت میں انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کے 2مزید بچے پولیو کا شکار ہو گئے ہیں،18 اور 6ماہ کے دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ، قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے دونوں بچوں کے خون نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے ،بچوں کاتعلق لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ کے علاقہ کوٹکہ مشکلا م کوٹکہ بازی شیخ سے ہے ،2 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد50 ہوگئی ہے ۔ ای او سی کوآرڈینیٹر عبد الباسط کے مطابق پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ ہے ،والدین گمراہ کن پروپیگنڈا پر کان نہ دھریں ۔