لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ،اپنے رپورٹر سے )انسداد ڈینگی مہم،شہرمیں سیمینار،واکس کا اہتمام کیا گیا ، ادھر فواروں اور آبشاروں کی چیکنگ کا حکم بھی دے دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ لاہور نے ہفت روزہ انسداد ڈینگی مہم کے پہلے روز ڈینگی آگاہی مہم کو مربوط انداز میں چلایا اور لاہور پریس کلب میں میٹ دی پریس کے علاوہ، سکولوں ، کالجوں میں سیمینارز اور شہر کے اہم مقامات پر واکس کا اہتمام کیا گیا اور انسداد ڈینگی کے حوالے سے عوام الناس میں مربوط انداز میں ڈینگی کی حفاظتی تدابیر کو اختیار کرنے کے لیے آگاہی دی گئی۔ اس کے علاوہ ایل ڈبلیو ایم سی کے آفس میں معروف سنگر ابرار الحق، ڈی سی لاہور صالحہ سعید اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے ملکر انسداد ڈینگی ویک کا افتتاح بھی کیا۔ جس میں کمشنر آصف بلال لودھی،ڈی سی صالحہ سعید، معروف سنگر ابرار الحق،صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، ایم ڈی واسا زاہد عزیز،ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی اجمل بھٹی،سی او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شعیب ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ا صغر جوئیہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر ورک،عامر شفیق سمیت ضلعی انتظا میہ کے افسران نے شرکت کی۔میٹ دی پریس میں معزز مہمانوں کو صدر ارشد انصاری،سینئر نائب صدر ذوالفقارعلی مہتو، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز، ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ، راناطاہر، قاسم رضا،سابق سیکرٹری پریس کلب افضال طالب نے خوش آمدید کہا۔ سیمینا ر سے کمشنر آصف بلال لودھی ،ڈی سی صالحہ سعید، ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی اجمل بھٹی نے خطاب کیا۔ ادھر اے سی سٹی فضل ربی چیمہ کی نگرانی میں دیال سنگھ کالج میں سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ انسداد ڈینگی کے پہلے روز ضلعی انتظامیہ لاہور نے آؤٹ ڈور مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے پر سخت کریک ڈاؤن کو جاری رکھا اور اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ڈی اوز ہیلتھ سمیت پانچ ہزار سے ڈینگی ورکرز فیلڈ میں موجود ہے اور آؤٹ ڈور مقامات سے ملنے والے لاروا پر سیلون، زیر تعمیر ہسپتال، یونیورسٹی، شاپنگ مال، ہوٹل کے مالکان کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا اوران مقامات کو سیل بھی کیا گیا۔ دریں اثنائڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور غلام فرید نے ڈینگی کے خطرہ کے پیش نظر آبشاروں اور فواروں کی چیکنگ کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ڈی جی پی ایچ اے کے حکم پر ڈائریکٹر انجینئر نگ محمد اویس نے مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے ، جس میں کہا گیا کہ ڈینگی سے بچاوں کی ہر ممکن اقدامات اختیارکئے جائیں۔