لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ،نمائندہ خصوصی سے ،92نیوزرپورٹ )ڈینگی کنٹرول کرنے میں ناکامی پر ڈی سی لاہورصالحہ سعیدکوعہدے سے ہٹادیاگیا،صالحہ سعیدکوڈی سی کے عہدے سے ہٹا کرایس اینڈجی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیولاہورایم اصغرکوڈی سی لاہورکااضافی چارج دے دیاگیا،ڈپٹی کمشنرراولپنڈی علی رندھاواکوبھی ڈینگی ناکامی پرتبدیل کیاگیاتھا۔علاوہ ازیں پنجاب میں ڈینگی بخار کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر وزیر اعلیٰ نے لاہوراورراولپنڈی کے عوامی نمائندوں کی ڈیوٹیاں لگا دیں ۔دونوں ڈویژن کے ایم پی ایز اور ایم این ایز انسدا د ڈینگی سرگرمیوں میں ہر صورت حصہ لینے کی ہدایات جاری کر دیں ۔ ایم پی ایز اور ایم این ایز اپنے اپنے حلقوں میں انسدا د ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے اورانسدا د ڈینگی سرگرمیوں کی رپورٹس وزیر اعلیٰ آفس میں جمع کروائیں گے ۔ ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر ڈینگی اقدامات کی میٹنگ روزانہ شام 5بجے ہوگی ۔بعدازاں قائم مقام ڈی سی لاہور اصغر علی جوئیہ نے چارج سنبھالنے کے بعدڈی سی آفس میں انسداد ڈینگی کا ہنگامی اجلاس کیا۔انہوں نے صحافی کالونی میں سرویلنیس کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ تمام ٹیمیں اپنے مسنگ ایریاز پر خصوصی توجہ دیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ڈی او ہیلتھ نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ ایس او پی کے مطابق کام کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ناقص کارکردگی پر برطرفی کے سوا کوئی آپشن نہ ہے اوروار فوٹنگ پر کام کو شروع کیا جائے ۔