اسلام آباد (این این آئی)وزارت قانون نے انصاف کی بلا تاخیرفراہمی کے حوالے سے نیا مسودہ تیا کر لیاہے ۔بیان کے مطابق نیا مسودہ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر کی رہنمائی میں تیار کیا گیا جو آئندہ کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔ نگران وزیر اطلاعات علی ظفر نے کہاکہ ملک کو درپیش بیشتر مسائل کی بنیادی وجہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر ہے ،انصاف کی فراہمی میں تاخیرعدل کی شکست ہے ،دیوانی مقدمات کا کئی کئی سال اور بعض اوقات دہائیوں تک فیصلہ نہیں ہوتا،قانونی اصلاحات کے ذریعے ان مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔