لاہور (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پولیس پنجاب عارف نواز نے ڈی آئی جی عہدے کے ایک افسر انعام غنی کو محکمہ پولیس پنجاب کا فوکل پرسن تعینات کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق فوکل پرسن انعام غنی کی عدم موجودگی میں پولیس افسر شاہ کمال فوکل پرسن کے فرائض انجام دیں گے ۔