لاہور (پ ر )انفارمیشن ٹیکنالوجی نے تعلیمی تحقیق کے گمشدہ خزانوں کو دریافت کرنے کی راہ ہموار کر دی ۔ ان خیالات کا اظہار معروف ماہر تعلیم "ایڈوانس ایجوکیشن ٹرسٹ " کے صدر اورمختلف یونیورسٹیوں میں بطور " چیف اکیڈمک آفیسر" خدمات سرانجام دینے والے منصور فیصل نے صحافیوں سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اپنی آہنی تکون سے جس میں( لاگت / اخراجات ،معیاراور تعلیم تک طلبہ کی رسائی)کو توڑنا شروع کر دیا ہے گزشتہ دہائی میں ہم نے دیکھا کہ آن لائن(لرننگ) سیکھنے کے عمل کے لئے ڈیجیٹل معلومات کے مواقع تیزی سے بڑھے ہیں ۔