لاہور(کلچرل رپورٹر)حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ جالب نے پسے طبقات کی نمائندہ بن کر انقلاب زندہ باد کے نام سے گاناریکارڈ کروادیا۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کی ریکارڈنگ ٹرانسکاسٹ میڈیا سٹوڈیومیں کی گئی جس کا میوزک گوہر علی نے ترتیب دیاتھا۔حبیب جالب کا لکھا گیت ''جب تک چند لٹیرے میرے وطن کوگھیرے ہیں، اپنی جنگ رہے گی'' کو پہلے 1971ء میں فلم’’ یہ امن ‘‘کے لیے مہدی حسن نے گایا تھا۔اس گیت کو نئے ٹائٹل’’ انقلاب زندہ باد‘‘ کے نام سے نئی موسیقی، نئے انداز سے بنایا گیا ہے ۔اس گانے کو حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ حبیب جالب نے نئے انداز سے گایا ہے ۔یادرہے کہ طاہرہ جالب پروفیشنل گلوکارہ نہیں ہیں لیکن جس ولولے اور محنت کے ساتھ انہوں نے گایا ہے اس سے عوام سے خاصی پزیرائی مل رہی ہے ۔