ملتان،عارفوالا(اے پی پی ) نامورانقلابی شاعر اور صحافی فیض احمد فیض کی34ویں برسی آج منائی جارہی ہے اور احمد ندیم قاسمی کایوم پیدائش بھی آج منایا جائیگا۔ فیض احمد فیض 13فروری 1911ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔مرے کالج سیالکوٹ سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد گورنمنٹ کالج لاہو ر سے ماسٹرکیا۔فیض احمد فیض ترقی پسند تحریک کے سرگرم رکن تھے ۔روس کی جانب سے 1962ء میں انہیں لینن امن ایوارڈسے نوازاگیا۔بھٹو دورمیں وہ ثقافتی مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ۔نقش فریادی ،دستک صباء ،زندہ نامہ ،میرے دل میرے مسافر سمیت ان کے کئی شعری مجموعے شائع ہوئے ۔20نومبر1984ء کو ان کالاہورمیں انتقال ہوا۔ نامور شاعر ،ادیب اور افسانہ نگار احمد ندے م قاسمی کا 102واں یوم پیدائش آج منایاجائے گا،وہ 20نومبر1916ء کوپنجاب کے ضلع خوشاب میں پیداہوئے تھے ، انہوں نے 50سے زائد کتب تصنیف کیں جن میں شاعری اور افسانے بھی شامل ہیں ۔ ان کی تصانیف میں جلال وجمال ،شعلہ گل ،کشت وفا،چوپال ،سناٹا اورکپاس کے پھول وغیرہ شامل ہیں، وہ 10جولائی2006ء کو انتقال کرگئے تھے ۔