کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی بینک اکاونٹس کیس میں گرفتار اومنی گروپ کے مالک انور مجید کو بیٹے عبدالغنی مجید سمیت اسلام آباد سے کراچی منتقل کر دیاگیا۔دونوں باپ بیٹے کو ایف آئی اے نے نجی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچایا ۔اومنی گروپ کے مالک انور مجید کو گزشتہ روز اسلام آباد سپریم کورٹ کے احاطہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ انور مجید کا ٹرانزٹ ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ دوسری جانب ایف آئی اے نے مزید پکڑے جانے والے 15 بینک اکاؤنٹس پر نوٹس جاری کردیا ، 4 اکاؤنٹس جعلی نکلے ۔ بینک اکاؤنٹس میں چھ ارب روپے جمع کرائے گئے ۔جعلی بینک اکائونٹس کیس کے ملزم انور مجید نے بیٹے کو ہتھکڑی لگانے پر انور مجید نے ایف آئی اے اہلکار کو دھکا دیا اور اسے ہتھکڑی لگانے سے روک دیا۔ ایف آئی اے اہلکار انور مجید اور انکے بیٹے کو کراچی پہنچے تو بیٹے کوہتھکڑی لگانے کی کوشش پر انور مجید سیخ پا ہوگئے ،ایف آئی اے اہلکارکودھتکاردیا۔انور مجید کا کہنا تھا ہم کوئی ڈاکو نہیں جو ہمیں ہتھکڑی لگا رہے ہو۔اس موقع پر ایف آئی اے اہلکار کے ہاتھوں سے فائلیں زمین پر جا گریں۔