لاہور(کلچرل رپورٹر) الحمراآرٹس کونسل میں معروف رائٹر ڈائریکٹر انور مقصود کا لکھا نیا سٹیج ڈرامہ’ ناچ نہ جانے ‘‘ کو شائقین کیلئے پیش کردیا گیا انٹرٹینمنٹ سے بھرپور میوزیکل کامیڈی سٹیج پلے دس روز تک لاہور آرٹس کونسل میں پیش کیا جائے گا اس حوالے سے گزشتہ روز ڈرامہ کے ڈائریکٹر داور محمود اور کراچی آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ پریس کانفرنس کر تے کہا کہ انور مقصود کا لکھا نیا سٹیج ڈرامہ ’ناچ نا جانے میں ضیاء الحق کے زمانے میں ڈانس اور ناچ گانے بند ہوگے تھے اس حوالے سے ہے اب سارا سال کراچی میں ڈرامے ہوتے ہیں یہ پہلا پلے آرٹس کونسل کی جانب سے کراویا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ منیزہ ہاشمی کو مبارک باد دیتا یوں جو کہ اب یہاں آگئی ہیں بہت خوشی کی بات ہے جو خود بھی ٹی وی سے وابستہ رہی ہیں ۔ یہ پلے گزشتہ روز سے اکتیس اگست تک جاری رہے گا اور اس ڈرامے کی کمائی آرٹسٹوں کو جائے گی۔