لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف مزاح نگار و دانشور انور مقصود نے ’’ساڑھے چودہ اگست‘‘ دکھانے کا اعلان کردیا۔ آرٹس کونسل اور ’’ کاپی کیٹس’’ کے مشترکہ تعاون سے معروف مزاح نگار و دانشور انور مقصود کے تھیٹر پلے ’’ساڑھے چودہ اگست‘‘ سے متعلق پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں انور مقصود نے کہا کہ2011 ئمیں ہم نے پونے چودہ اگست کیا، لوگوں نے کہا کہ چودہ اگست کیوں نہیں،میں نے کہا کہ جس دن چودہ اگست ہو گی تب اعلان کر دیں گے ۔تھیٹر پلے کی کہانی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ اس کھیل میں ایک شخص نے قائداعظم اور گاندھی پر مقدمہ دائر کیا ہے کہ تقسیم کے بجائے اگر یہ ایک ہی ریاست رہتی تو کتنا اچھا ہوتا، پلے میں یہی پیغام دیا جائے گا کہ کیا قائد ٹھیک تھے یا گاندھی۔